ابنا: صدرمملکت ڈاکٹراحمدی نژاد نےآج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبیلی کےسالانہ اجلاس میں روانہ ہونےسےقبل تہران میں مہرآباد ائیرپورٹ پرصحافیوں سےگفتگوکرتےہوئےکہاکہ اس دورےمیں، اقوام متحدہ کےڈھانچےمیں اصلاح،علاقائی جھڑپوں کےخاتمےکےلئےممالک کی سطح پرایک رابطہ کمیٹی کی تشکیل، اورتشدد کوروکنےکےلئےصلاح ومشورہ کیاجائےگا۔اسلامی جمہوریہ ایران کےصدرنے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کےدورےکےبارےمیں ایرانی ماہرین اورحکام سےتین مہینےکےطویل صلاح ومشورےپرتاکیدکرتےہوئےکہاکہ کوشش یہ ہےکہ اس دورےمیں انسانی معاشرےکےسامنےمستقبل کی واضح تصویرپیش کی جائے۔صدرمملکت نےاس بات کی جانب اشارہ کرتےہوئےکہ سبھی کومعلوم ہےکہ بین الاقوامی سطح پراثراندازہوئےبغیرکسی قوم کےلئےپوری طرح ترقی وپیشرفت فراہم نہيں کی جاسکتی ۔صدرمملکت نےکہاکہ وہ دورہ نیویارک کےموقع پر ماہرین ، مختلف ادیان ومذاہب کےنمائندوں، مختلف سیاسی سماجی اورجنگ مخالف تنظیموں کےنمائندوں اوروفود سےملاقات اورگفتگوبھی کریں گے۔واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کےصدرڈاکٹراحمدی نژاد اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کےسڑسٹھویں اجلاس میں شرکت کےلئےآج صبح نیویارک کےلئےروانہ ہوگئے۔
.....
/169